Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / دلتوں کی اراضیات پر قبضہ کی تردید، ثبوت کی پیشکشی پر پھانسی لینے کا ادعا

دلتوں کی اراضیات پر قبضہ کی تردید، ثبوت کی پیشکشی پر پھانسی لینے کا ادعا

حیدرآباد /18 فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے ان پر دلتوں کی اراضیات پر قبضہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثبوت پیش کردیں تو وہ اسمبلی کے روبرو پھانسی لے لیں گے۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہے۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ

حیدرآباد /18 فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے ان پر دلتوں کی اراضیات پر قبضہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثبوت پیش کردیں تو وہ اسمبلی کے روبرو پھانسی لے لیں گے۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہے۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی کار کردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ توہم پرستی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ ہیں اور فلاحی اسکیمات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ کی عدم اجرائی سے غریب عوام فلاحی اسکیمات کے ثمرات سے محروم ہیں، جب کہ کانگریس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو پیش کر رہی ہے، جس کا احترام کرنے کی بجائے ٹی آر ایس قائدین ان پر شخصی اور جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان الزامات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کے خلاف تیار کردہ محاذ سے دست برداری اختیار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سکریٹریٹ کو چیسٹ ہاسپٹل کے احاطہ میں اور چیسٹ ہاسپٹل کو وقار آباد منتقل کرنے کے وہ سخت خلاف ہیں۔ انھوں نے اس مسئلہ پر گاندھی بھون تا راج بھون احتجاجی ریلی منظم کی تھی، جس کو پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے ناکام بنادیا۔ انھوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ عوامی مسائل پر پرامن احتجاج کونسا جرم ہے؟۔ انھوں نے بتایا کہ کانگریس پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے، عوام بڑے پیمانے پر رضاکارانہ طورپر کانگریس کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں، اس طرح وہ کانگریس کے استحکام میں اہم رول ادا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹی آر ایس حکومت ان کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی سیکورٹی بھی کم کردی ہے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ اب ایک چیف منسٹر ہیں، تاہم وہ عملی اقدامات اور اپنے وعدوں کو نظرانداز کر رہے ہیں، لیکن کانگریس عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہے گی اور مخالف عوام پالیسیوں پر اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
پیشہ وارانہ کورسیس کی مفت تربیت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( راست ) : ہاوز آف ٹالنٹ سعید آباد کی جانب سے طلباء وطالبات اور بیروزگار لڑکے اور لڑکیوں ( عمر 20 تا 30 سال ) کو روزگار سے جوڑنے کے مقصد سے سہ ماہ پر مبنی ڈپلومہ ان کمپیوٹر بیسک ، کار ڈرائیونگ مع لائسنس ، ٹیلرنگ ، آرٹ اور کرافٹ ، اسکرین پرنٹنگ ، سلک پینٹنگ اور موبائل فون ریپرنگ کورسیس کی بلا معاوضہ ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ کلاسیس کا آغاز 10 مارچ دوپہر 2 تا 7 ساعت شام مقرر ہے ۔ شرکت داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ شرکت داخلہ کی آخری تاریخ4 مارچ مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9247319323 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT