Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / دلتوں کے خلاف جرم پر ممتا کو تشویش

دلتوں کے خلاف جرم پر ممتا کو تشویش

کولکاتہ ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے دلتوں کے خلاف جرائم کے تعلق سے آج تشویش ظاہر کی اور مرکزی حکومت سے اس برادری کے ساتھ امتیاز نہ برتنے اور اُنھیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کاحالیہ واقعہ دلتوں کے خلاف منظم جرم ہے ، میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ دلتوں پر توجہ دی جائے اور انھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں ۔ گجرات کے اُونا میں دلت نوجوانوں کو نیم برہنہ گشت کراتے ہوئے خوب مار پیٹ کی گئی کیونکہ وہ گائے کے چمڑوں کا کاروبار کررہے تھے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو تیزی سے عام ہوگیا جس کے بعد ملک گیر سطح پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT