Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دلتوں کے خلاف مظالم پر وزیر اعظم کی معنی خیز خاموشی ۔ لالو یادو

دلتوں کے خلاف مظالم پر وزیر اعظم کی معنی خیز خاموشی ۔ لالو یادو

پٹنہ ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے دلتوں کے خلاف مظالم پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو آج دوسرے دن بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معنی خیز خاموشی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کی ایماء پر اس طرح کے حملے کیے گئے ہیں ؟ لالو یادو نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اوروں کو کھانسی ، زکام پر چھینکیں آتی ہیں ، پر غریب دلت کو مارا پیٹا جارہا ہے تو اس پر لمبی چپکی ۔ کہیں ان ہی کا تو ہاتھ نہیں ۔۔
اورنگ آباد میں سولار پلانٹ پر نکسلائیٹ کاحملہ
اورنگ آباد۔/22جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں انتہا پسندی سے متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے کسماتھانہ علاقہ میں کل دیر رات گئے نکسلائیٹس نے ایک سولار پلانٹ پر حملہ کرکے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی ( ماؤ نواز) کے تقریباً ت 40 مسلح انتہا پسندوں نے ہسکی گاؤں میں واقع الفا سولار پلانٹ پر رات دیر گئے حملہ کردیا۔ اس کے بعد نکسلائیٹس نے یہاں موجود مزدوروں اور ملازمین کو مار پیٹ کر بھگادیااور وہاں احاطے میں کھڑے آٹھ ٹریکٹر دو جے سی بی مشین اور ایک مکسر مشین کو آگ لگادی۔

TOPPOPULARRECENT