Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دلتوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا چیف منسٹر پر الزام

دلتوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا چیف منسٹر پر الزام

نظام آباد:17؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ایم آر پی ایس مندا کرشنا مادیگا نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو دلت طبقوں کے ساتھ قدم قدم پر دھوکہ دہی کررہے ہیں لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل تحریک کے دوران دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو

نظام آباد:17؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ایم آر پی ایس مندا کرشنا مادیگا نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو دلت طبقوں کے ساتھ قدم قدم پر دھوکہ دہی کررہے ہیں لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل تحریک کے دوران دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو چیف منسٹر بنانے کا اور تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر دلت طبقہ سے ہوگا کہے کر اعلان کرتے ہوئے اقتدار میں آنے کے بعد اسے انحرف کردیا اور تلنگانہ کے قیام کے بعد سیما آندھراکی حکمت عملی اور ان کی سیاسی اتھل پتھل کو قابو کرنے کیلئے ہی چیف منسٹر کی حیثیت سے اقتدار حاصل کیا گیا ہے کہے کر اعلان کرنا سراسر غلط ہے۔ چیف منسٹر اپنے کئی ایک وعدہ کو انحرف کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے آرہے ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر تلنگانہ میں برقی مسائل کو حل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 5 ماہ کا وقفہ گذرنے کے بعد اب 36 گڑھ سے معاہدہ کرنا کیا معنیٰ رکھتا ہے۔چیف منسٹر کو بھی ٹی آرایس اقتدارمیں آنے کا بھروسہ نہیں تھا جس کی وجہ سے کئی اعلانات کرتے ہوئے ووٹ حاصل کیااور عوام کو گمراہ کرنے، عوام کے ساتھ دھوکہ دی کرنے ان پر دھوکہ دہی کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر اور ان کے فرزند اور ان کی دختر تینوں مل کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں نظام شوگر فیکٹری کو 100 دن میں حکومت کی تحویل میں لینے کا اعلان کیا تھا۔150 دن کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی فیکٹری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جارہی ہے۔ روینت ریڈی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے بجٹ میں موجودہ خامیوں کو چھپانے کے خاطر ہی اپوزیشن کو ایوانوں سے باہر کیا جارہا ہے۔ایک لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے آمدنی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اے بی این آندھرا جیوتی، ٹی وی 9کا مشاہدہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر کیا گیا ۔ اخبارات کے بیانات پر ایوان میں مسائل اٹھانے پر خوف زدہ ہوتے ہوئے ان کی غلطی کو چھپانے کے خاطر سو غلطیاں کررہے ہیں۔ حکومت کی غلطیوں کا پردہ فاش ہونے کے دن قریب آچکے ہیں اور عوامی مخالفتوں کا سامنا یقینی طورپر کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ایم آر ایس پی کے نمائندہ ناگا بھوشنم، ایم بابو، لکشمن و دیگر بھی موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT