Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / دلت ، کشمیر اور دال کی قیمتوں پر بات کیجئے مودی جی: کجریوال

دلت ، کشمیر اور دال کی قیمتوں پر بات کیجئے مودی جی: کجریوال

نئی دہلی ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ دلتوں پر مظالم، داردری میں قتل اور قیمتوں میں اضافے پر اپنی سوچ سے قوم کو یوم آزادی کے خطبے میں آگا ہ کریں۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’سر، برائے مہربانی دلتوں پر ظلم، گئو رکشکوں، کشمیر، اخلاق، کسانوں کی خودکشی دال کی قیمت پر کچھ بولیں ، لوگ ان حوالوں سے سُننے کو ترس گئے ہیں‘‘، وہ وزیر اعظم کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے کہ ’’میری 15 اگست کی تقریر 125 کروڑ ہندستانیوں کی آواز ہوگی لہٰذا اپنے خیالات موبائل ایپ پر پیش کریں۔‘‘ وزیر اعظم کے سخت ناقد مسٹر کجریوال کی اس روز سے مسٹر مودی سے ٹھنی ہوئی ہے جب سے وہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT