Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / دلت تشدد کا حکومت پر پرکاش امبیڈکر کا الزام

دلت تشدد کا حکومت پر پرکاش امبیڈکر کا الزام

پونے ۔2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بھاری پا بھوجن مہا سنگھ کے قائد پرکاش امبیڈکر نے آج سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مختلف ریاستوں میں ملک گیر بند کے دوران جس کی اپیل دلت تنظیموں نے کی تھی تشدد کے یہی دونوں ذمہ دار ہے ۔ اس تشدد میں کم از کم 9 افراد ہلاک دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ بند ایس سی ؍ ایس ٹی ( انسداد مظالم) قانون کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیا گیا تھا ۔ پرکاش امبیڈکر بی آر امبیڈکر کے پوتے ہیں ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت بروقت کارروائی کرنے سے قاصر رہی جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر تشدد پھیل گیا ۔

TOPPOPULARRECENT