Monday , October 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دلت طالبہ کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

دلت طالبہ کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

بیجاپور میں 5 ملزمین گرفتار
گلبرگہ 22دسمبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلبا اور تنظیموں اے آئی ڈی وائی او، اے ائی ڈی ایس او اور اے آئی ایم ایس ایس، نے 20دسمبر کو تماپوری چوک گلبرگہ پر وجئے پورا میں ایک15سالہ دلت طالبہ کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔طلبا نے ان گھنائونے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مزکورہ بالا جرائم میںملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیااحتجاجیوںکاکہنا تھاکہ حکومت خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میںناکام ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروںمیںخواتین کے تحفظ کی کمیٹیاںتشکیل دی جائیں۔ اطلاعات کے بموجب پولیس نے مزکورہ بالاجرم میںملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مہلوک لڑکی بیجاپور (ویجاپورا ) کے ملیکارجن ہائی اسکول کی طالبہ تھی ۔ وہ محلہ درگاہ کی ساکن تھی۔ جب یہ لڑکی اسکول میں اپنی بہن کے ساتھ کھاناکھا کر باہر نکلی تو بدمعاشوں نے سازش کرتے ہوئے یہ حرکت کی ۔ تاہم لڑکی اس کی بہن ان بدمعاشوںکے چنگل سے بچ نکلی۔ واقعہ کے فوری بعد متوفی لڑکی کے رشتہ داراؤن نے امبیڈکر سرکل پر لڑکی کیا لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اسی دوران رکن اسمبلی بیجاپور مسٹر مقبول احمد باغبان نے موقع پر پہنچ کر برہم احتجاجیوںکو منانے کی کوشش کی ۔ اسی دوران ریاست وزیر آبی وسائل مسٹر ایم بی پاٹل نے لڑکی کے خاندان والوں سے ملاقات کرکے خاطیوںکو سخت سزا دلوانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 5لاکھ روپیوں کے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ آدرش نگر پولیس اسٹیشن ویجاپور میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT