Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / دلت طلبہ کی ہلاکت کا اہم ملزم گرفتار‘سیاسی قائدین کی تنقید

دلت طلبہ کی ہلاکت کا اہم ملزم گرفتار‘سیاسی قائدین کی تنقید

الہ آباد ۔ 14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد یونیورسٹی میں پچھلے دنوں دلت نوجوان کی مابلنچنگ میں ہلاکت کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش کھلاری نے آج بتایا کہ وجئے شنکر سنگھ کو آج صبح ابتدائی ساعتوں میں سلطان پور سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 26سالہ دلیپ نامی دلت نوجوان کو ایک رسٹورنٹ کے باہر معمولی بحث کے دوران شدید زدوکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا گیا تھا جو کہ دواخانہ منتقل کئے جانے کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔اس سلسلہ میں چار افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔اس واقعہ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مجرمانہ سرگرمیاں کھلے عام انجام دیئے جانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت سماجی مجرموں کے گرفت میں ہے ۔ بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ نوجوان کی ہلاکت متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سیاست کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT