Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / دلت لڑکے کے قتل معاملہ کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے

دلت لڑکے کے قتل معاملہ کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے

جتن رام مانجھی کی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خصوصی ہدایت

جتن رام مانجھی کی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خصوصی ہدایت
پٹنہ؍ سسارم۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ بہار جتن رام مانجھی نے ایک 15سالہ دلت لڑکے کو جلاکر ہلاک کئے جانے کے واوقعہ کے مقدمہ کی عاجلانہ سماعت اور فیصلہ پر زور دیا ہے۔ یہ دلدوز واقعہ بہار کے روہتاس ضلع میں رونما ہوا تھا۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی کے ٹھاکر اور روہتاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سندیپ کمار سے بات کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ اس مقدمہ کی عاجلانہ یکسوئی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا ایک پہلو کچھ اس طرح پیش کیا جارہا ہے کہ دلت لڑکے کی کالکل سنگھ نامی ایک شخص نے زبردست پٹائی کی تھی جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی تھی کیونکہ دلت لڑکے کا بکرا چرتے چرتے کالکل سنگھ کے کھیتوں میں چلا گیا تھا۔ بہرحال وجہ جو بھی رہی ہو، ملزم کو مستوجب سزا قرار دینا عدالت کا کام ہے اور یہ کام اگر عاجلانہ طور پر انجام دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

خاتون مسافرین کے قبضہ سے کچھوے برآمد
تھرواننتھاپورم ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تھریسور ڈسٹرکٹ میں تین خاتون مسافرین کے قبضہ سے 100 جنگلی کچھوؤں کو ضبط کیا گیا جو تملناڈو کو اسمگل کئے جارہے تھے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور چنائیجانے والی ٹرین پر دھاوا کیا گیا۔ تینوں خواتین کا تعلق تملناڈو سے تھا اور الاپوزا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئی تھیں۔ بعدازاں گرفتار شدہ خواتین اور کچھوؤں کو وائلد لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT