Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دلت لیبر نے تنہا کنواں کھودا

دلت لیبر نے تنہا کنواں کھودا

ناگپور ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ ذات کے افراد کی جانب سے پانی تک رسائی سے انکار پر برہم ایک دلت مزدور نے اپنی محنت سے خود ایک کنواں کھود لیا ۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے قحط سالی سے متاثرہ ضلع واشیم کے ایک گاؤں میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں تعلقہ کے کولمبیشور گاؤں کے رہنے والے باپو راؤ تاجنے کی بیوی کو مقامی اعلیٰ ذات کے گاؤں والوں نے کنویں سے پانی لینے کی اجازت نہیں دی ۔ اس سماجی بائیکاٹ کا انتقام لینے کے مقصد سے باپو راؤ نے خود اپنے گاؤں میں کنواں کھودنا شروع کیا اور یہ کام جو ناممکن نظر آرہا تھا اس نے 40 دن میں پورا کرتے ہوئے سب کو حیرت سے دوچار کردیا۔ یہی نہیں بلکہ اس علاقہ میں دلت آبادی کی پانی کی ضروریات بھی اب اسی کنویں سے پوری ہورہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT