Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / دلسوز واقعات میں دو کمسن طالب علم ہلاک

دلسوز واقعات میں دو کمسن طالب علم ہلاک

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں صنعت نگر اور مہیشورم حدود میں پیش آئے دو علحدہ دلسوز واقعات میں دو کمسن طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 6 سالہ محمد سراج جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن محمد عظمت اللہ کا بیٹا تھا ۔ یہ کمسن طالب علم گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سراج اپنے مکان میں کھیل رہا تھا اور گرم پانی کا برتن رکھا ہوا تھا اس دوران وہ حادثاتی طور پر گرم پانی کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 9 سالہ ویشالی جو سوامی کی بیٹی تھی یہ کمسن طالبہ کھیت میں کھیل رہی تھی اور اس کے والدین کام میں مصروف تھے جس رسی سے یہ لڑکی کھیل رہی تھی مشتبہ طور پر رسی گلے کا پھندہ بن گیا اور وہ شدید متاثر ہوگئی جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT