Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دلسکھ نگر سائی بابا مندر دھماکہ کیس ملزم کی عدالت میں پیشی

دلسکھ نگر سائی بابا مندر دھماکہ کیس ملزم کی عدالت میں پیشی

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) دلسکھ نگر سائی بابا مندر دھماکہ کیس کے ملزم محمد شفیق مجاور کو ریاستی سی آئی ڈی پولیس نے نئی دہلی سے شہر منتقل کرنے کے بعد اسے نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کیا ۔ عدالت نے مجاور کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا جبکہ سی آئی ڈی نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی پولیس تحویل طلب کی ہے ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل شفیق مجاور کو قطر سے خارج کرنے کے بعد اسے انٹلیجنس ایجنسیوں نے نئی دہلی ایرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا اور یہاں کی سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ۔ یکم نومبر 2002 ء میں دلسکھ نگر سائی بابا مندر کے قریب ایک طاقتور دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے کردی گئی اور سابق میں کئی نوجوانوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے ۔ سی آئی ڈی کی جانب سے پولیس تحویل کیلئے داخل کی گئی درخواست پر عنقریب بحث ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT