Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / دلشاد نگر کالونی مہدی پٹنم میں رہزنی کا واقعہ

دلشاد نگر کالونی مہدی پٹنم میں رہزنی کا واقعہ

سارق فلیٹ میں خاتون کو چاقو سے دھمکاکر طلائی زیورات لیکر فرار
حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ دلشاد نگر میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک خاتون کو کرسی سے باندھ کر رہزنوں نے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم رہزن ، خاتون شوکت فاطمہ کے مکان میں اس وقت داخل ہوئے جب وہ تنہا تھی اور اسے نشانہ بناتے ہوئے اس کے ہاتھ اور پیر کرسی سے باندھ دیئے اور بعدازاں وہاں پر موجود 10 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں خاتون نے چیخ و پکار کی اور پڑوسیوں نے خاتون کو خانگی دواخانہ منتقل کیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر آصف نگر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا اور علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کرکے اس کا تجزیہ کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے رہزنوں کی تلاش شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بھی مقام واردات کا معائنہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ رہزن آٹو میں آئے تھے ، اور انہیں یہ پہلے ہی سے اطلاع تھی کہ خاتون فلیٹ میں تنہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT