Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / دلہا نے اپنی دلہن کو جے سی پی میں بٹھاکر گھر لایا

دلہا نے اپنی دلہن کو جے سی پی میں بٹھاکر گھر لایا

پتور 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع پتور میں ایک انوکھی بارات دیکھنے میں آئی۔ یہاں ایک دولہا اپنی دلہن کو ڈولی، گھوڑی یا کار میں نہیں بلکہ جے سی پی مشین میں بٹھاکر لے آیا۔ اس انوکھی وداعی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ سنتیار گاؤں کا چیتن شیول آپریٹر ہے۔ اس کی شادی ممتا سے ہوئی۔ چیتن نے فیصلہ کیاکہ وہ جے سی پی میں ہی اپنی دلہن کو وداع کراکر لائے گا۔ گزشتہ روز بارات لے کر شادی کی تقریب میں پہنچا۔ شادی کی رسمیں ادا ہونے کے بعد دولہا نے دلہن کو جے سی پی مشین بکیٹ (جہاں سے جے سی پی زمین کی کھدائی کا کام کرتی ہے) میں بٹھایا اور پھولوں سے سجاکر دلہن کو گھر لے آیا۔

TOPPOPULARRECENT