Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دلہن اسکیم سے استفادہ کا مشورہ

دلہن اسکیم سے استفادہ کا مشورہ

ادونی۔/20ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کرنول کے ڈی ایم ڈبلیو او شیخ مستان ولی نے بتایا کہ حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے مسلم اقلیتوں کی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے حکومت دلہن نامی اسکیم کو متعارف کروائی ہے ۔ اور اسکیم تحت 2 کروڑ 80 روپئے منظور بھی کرچکی ہے ۔ اور رقم ضلع کلکٹریٹ کے اکائونٹ میں جمع ہوچکے ہیں۔ لیکن صرف 372 افراد نے ہی اس اسکیم کیلئے آن لائن کے ذریعے درخواستیں داخل کی ہیں جبکہ حکومت نے 484 افراد کیلئے رقم کی منظوری دی ہے ۔ لیکن کم تعداد میں درخواستیں موصول ہونا ہمارے لئے کافی تفتیش کی بات ہے۔ کیونکہ مزید 100 سے زائد افراد اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔ دوسری جانب سماجی کارکن سردار باشاہ اور چودھری طاہرہ بیگم نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

TOPPOPULARRECENT