Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / دلیپ کمار روبصحت ، حالت میں بہتری

دلیپ کمار روبصحت ، حالت میں بہتری

ممبئی ۔7 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی اداکار دلیپ کمار کی حالت میں بہتری ہورہی ہے جنھیں جسم میں پانی کی کمی اور گردہ کے عارضہ کے علاج کیلئے باندرہ کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیاہے ۔ صحت میں ہونے والی بہتری کے باوجود انھیں بدستور آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ 94 سالہ دلیپ کمار کو جسم میں پانی کی کمی اور قارورہ کے اخراج میں تکلیف کی شکایت پر 2 اگسٹ کو اس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ لیلاوتی ہاسپٹل کے نائب سربراہ اجئے کمار پانڈے نے کہاکہ ’’اُن کی حالت میں بہتری ہورہی ہے۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہے ۔ اب اُنھیں وینٹلٹرس پر نہیں رکھا گیا ہے تاہم ہنوز آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی عمر کے پیش نظر صحت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے ۔ وہ مزید چند دن دواخانہ میں رہیں گے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT