Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / دلیپ کمار صحت یاب ، ہاسپٹل سے ڈسچارج ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے فون پر طبیعت دریافت کی

دلیپ کمار صحت یاب ، ہاسپٹل سے ڈسچارج ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے فون پر طبیعت دریافت کی

ممبئی : معروف اداکار او رشہنشاہ جذبات دلیپ کمار صحت یاب ہوکر گھر واپس آگئے ۔ دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ۵؍ ستمبر کو ممبئی کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کے دواخانہ منتقل کئے جانے کی خبر عام ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کے ہاتھ دعاؤں کے لئے اٹھ گئے ۔

اور اسپتال کے باہر عوام کا اژدھام جمع ہوگیا ۔ اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی فون پر ان کی خیریت دریافت کی ہے ۔سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں نے ان کی صحت کیلئے دعائیں مانگی ہیں ۔ دلیپ کمار کے ٹویئٹر پر پشاور پاکستان سے کلثوم زیب نے لکھا کہ یوسف صاحب کوبہت سا پیار او ردعائیں ، آپ کی زندگی ، آپ کی شخصیت او رآپ کے کام پر ہمیں فخر ہے ۔یہاں لاکھوں لوگ آپ کو چاہتے ہیں ۔ہم سائرہ جی کے بھی شکر گذار ہیں جو ان کی اچھی دیکھ بھال کرتی ہیں ۔ اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے ۔‘‘

واضح رہے کہ ۵؍ ستمبر کو نمونیہ اور سانس لینے میں تکلیف پر باندرہ کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیاگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT