Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / دلیپ کمار کو بھارت رتن دینے کانگریس رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

دلیپ کمار کو بھارت رتن دینے کانگریس رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹل بہاری واجپائی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمان نے شہرۂ آفاق اداکار دلیپ کمار کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’’بھارت رتن‘‘ دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کردہ مکتوب میں راجیہ سبھا رکن بالا

نئی دہلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹل بہاری واجپائی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمان نے شہرۂ آفاق اداکار دلیپ کمار کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’’بھارت رتن‘‘ دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کردہ مکتوب میں راجیہ سبھا رکن بالا چندرا مونگیکر نے کہا کہ دلیپ کمار ہندوستانی سنیما میں گزشتہ چھ دہوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بھارت رتن کیلئے وہ موزوں ترین شخصیت ہیں۔ دلیپ کمار نے اپنی حقیقی پر مبنی اداکاری کے اَنمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ آزاد اور جدید ہندوستان کے خوابوں کو پورا کرنے میں دلیپ کمار کی اداکاری نے اہم رول ادا کیا ہے۔وہ صدی کے اداکار کے طور پر اُبھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دلیپ کمار کو پہلے ہی ’’نشان امتیاز‘‘ سے نوازا ہے۔

TOPPOPULARRECENT