Saturday , January 20 2018
Home / تفریح / دلیپ کمار کی حالت مستحکم ‘ دواخانہ میں روبصحت

دلیپ کمار کی حالت مستحکم ‘ دواخانہ میں روبصحت

ممبئی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی اداکار دلیپ کمار کی حالت مستحکم ہے ۔ انہیں کل نمونیا کی شکایت کے بعد دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا ۔ وہ کھانسی اور سردی کے عارضہ کا شکار ہیں۔ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ دلیپ صاحب ٹھیک ہیں۔ وہ مستحکم ہیں اور روبصحت ہو رہے ہیں۔ وہ معمول کے کمرہ میں ہیں آئی سی یو میں نہیں ۔ 91 سالہ دلیپ کمار کو کل یہاں لیلاوتی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ ان کے معمول کے چیک اپس کئے جا رہے ہیں۔ رابطہ پیدا کرنے پر دواخانہ کے ترجمان نے کہا کہ دلیپ صاحب کو کل یہاں سینے میں انفیکشن پر شریک کروایا گیا ۔ وہ اب مستحکم اور روبصحت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT