Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / دلیپ کمار کی صحت بالکل درست : امیتابھ بچن

دلیپ کمار کی صحت بالکل درست : امیتابھ بچن

ممبئی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہاکہ نامور اداکار کی صحت بالکل درست ہے۔ اُن کے انتقال کی افواہیں گزشتہ شام آن لائن پھیلنا شروع ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے امیتابھ بچن، سائرہ بانو سے ٹیلی فون پر ربط پیدا کرنے مجبور ہوگئے تھے۔ اُنھوں نے ٹی

ممبئی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہاکہ نامور اداکار کی صحت بالکل درست ہے۔ اُن کے انتقال کی افواہیں گزشتہ شام آن لائن پھیلنا شروع ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے امیتابھ بچن، سائرہ بانو سے ٹیلی فون پر ربط پیدا کرنے مجبور ہوگئے تھے۔ اُنھوں نے ٹیلیفون پر بات چیت کرنے کے بعد ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ بعض بے بنیاد افواہیں یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے انتقال کے بارے میں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں۔ اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تاہم سائرہ جی نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور چاق و چوبند ہیں۔ 72 سالہ امیتابھ بچن نے کہاکہ 91 سالہ دلیپ کمار اور 70 سالہ سائرہ بانو نے حال ہی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے استقبالیہ میں ممبئی میں شرکت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT