Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / دلیپ کمار کی 95 سالگرہ

دلیپ کمار کی 95 سالگرہ

مداحوںاورمحبت کرنے والوںکو روک نہیں سکتے :سائرہ بانو
ممبئی11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعتوں کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی 95ویں سالگرہ ان کی اداکارہ شریک حیات سائرہ اور اہل خانہ نے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ،لیکن 6 دہائیوں تک فلمی دنیا پر اپنا اثرورسوخ رکھنے والے یوسف خان عرف دلیپ کمار کی شہرت اور مقبولت میں کوئی کمی نہیں واقع ہوئی ہے ،یہی وجہ ہے کہ بگ بی کہے جانے والے اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے ہندوستانی فلموں کی تاریخ دوحصوںمیں لکھی جائے گی ،ایک دلیپ کمار سے پہلے اور دوسرا حصہ دلیپ کمار کے بعدکی تاریخ پر مبنی ہوگا۔کیونکہ فلمی صنعت پر ان کے نقوش پائے جاتے ہیں۔ان کی شریک حیات سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ “یہ دلیپ صاحب کے لاکھوں پرستاروں اور شیدائیوں کی محبت اور عائیں شامل ہیں کہ انہیں ایک اچھی صحت نصیب ہوئی ہے ،میں اس سے مغلوب ہوں اور محسوس کرتی ہوں۔ایک عرصہ سے علالت اور حال میں نمونیہ کا شکار ہونے کے باوجودانہیں نظرنہ لگے کہ صحت مندی نظر آرہی ہے ،لیکن ہم احتیاط برتنا چاہتے ہیں ۔گھر میں رہ کر ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور ان کے علاج میں کوتاہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT