Monday , June 25 2018
Home / تفریح / دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں

دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں

ممبئی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شہنشاہ جذبات آئندہ ماہ اپنی 92ویں سالگرہ منانے والے ہیں، لیکن آج اچانک ان کے انتقال کی خبر یں گشت کرنے لگیں جو بالآخر افواہ ثابت ہوئیں۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار اعصابی عارضہ میں مبتلا ہیں جہاں ان کی یادداشت بالکل کمزور اور جسم بھی کافی ناتواں ہوگیا ہے۔ وہ حالانکہ مختلف پروگرامس اور پارٹیوں میں شرکت کرتے ہ

ممبئی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شہنشاہ جذبات آئندہ ماہ اپنی 92ویں سالگرہ منانے والے ہیں، لیکن آج اچانک ان کے انتقال کی خبر یں گشت کرنے لگیں جو بالآخر افواہ ثابت ہوئیں۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار اعصابی عارضہ میں مبتلا ہیں جہاں ان کی یادداشت بالکل کمزور اور جسم بھی کافی ناتواں ہوگیا ہے۔ وہ حالانکہ مختلف پروگرامس اور پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور ایک دیگر اٹینڈر ان کا ہاتھ تھامنے کیلئے ہمیشہ ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی حیدرآباد میں ہوئی تھی اور بعد ازاں استقبالیہ تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی جہاں بالی ووڈ کے علاوہ صنعت کار مکیش امبانی نے بھی اپنی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ شرکت کی۔ اس تقریب میں دلیپ کمار نے بھی شرکت کی جن کے ساتھ ان کی اہلیہ ( جو آجکل سائے کی طریہ ان کے ساتھ رہتی ہیں ) نے بھی شرکت کی۔ میاں بیوی کا سلیم خان کے تمام ارکان خاندان نے پرتپاک خیرمقدم کیا تھا۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ یوسف صاحب کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیل گئیں جو بھگوان کی کرپا سے جھوٹی ثابت ہوئیں۔ سائرہ جی نے فون کرکے بتایا کہ صاحب بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT