Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دل برداشتہ خاتون کی موت

دل برداشتہ خاتون کی موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے شوہر سے دور رکھنے پر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جو اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سبیتا جو بہادر پلی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سبیتا کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ شادی کے وقت جہیز کی کثیر رقم اور ضروری ساز و سامان دیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کی ساس  ،جیٹھانی ، نند اور دیگر رشتہ دار سبیتا کو اس کے شوہر سے دور رکھ رہے تھے اور ان کی کوشش یہ تھی کہ اس خاتون کو کوئی اولادنہ ہو گذشتہ 3 سال سے جاری اس کوشش سے دلبرداشتہ ہوکر سبیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT