Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دل شکنی کا شکار خاتون کی خودکشی

دل شکنی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /13 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک خاتون نے اپنے بھائی کو دل شکنی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ امیرالنساء بیگم جو اچی ریڈی نگر علاقہ کے ساکن چاند پاشاہ کی بیوی تھی نے 8 جون کو اپنے جسم پرمبینہ طور پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امیرالنساء بیگم اور چاند پاشاہ کی شادی 8 ماہ قبل ہوئی تھی اور تقریباً 2 ماہ سے خرابی صحت کے سبب خاتون نواب صاحب کنٹہ علاقہ میں واقعہ اپنے مائیکے میں رہنے لگی تھی ۔ اس دوران خاتون کی مبینہ طور پر اس کے بھائی سے بحث و تکرار ہوگئی اور اس دوران بھائی دلشکنی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیں مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT