Saturday , November 25 2017
Home / خواتین کا صفحہ / دل پسند گوشت

دل پسند گوشت

اجزاء: گوشت  آدھا کلو، پیاز:250گرام، لہسن: 8جوئے، ادرک: ایک انچ باریک پیس لیں۔ ثابت لال مرچ کاٹ لیں۔ ہری مرچ: 3 عدد، چھوٹی الائچی 2 عدد، دہی:250 گرام، نمک : حسب ذائقہ، گھی: 150 گرام، لونگ: 4عدد۔
ترکیب: پہلے پیاز اور ادرک کو گھی میں بھون لیں‘ پھر گوشت‘ لہسن‘ نمک اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ جب سُرخ ہوجائے تو لونگ، الائچی اور دہی ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور بند کردیں۔ جب گوشت گل جائے اور گھی چھوٹنے لگے تو اُتار لیں۔ چاہیں تو ایک چمچ ٹماٹر ساس بھی ڈال سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT