Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / ’’دل کی بات ‘‘ کرتا ہوں ’’من کی بات ‘‘نہیں:شترو

’’دل کی بات ‘‘ کرتا ہوں ’’من کی بات ‘‘نہیں:شترو

کولکتہ ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کہا کہ ان کی ’’دل کی بات ‘‘ انہیں دیگر سیاستدانوں سے ممتاز کرتی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یہی جذبات بسااوقات ان کیلئے مہنگے ثابت ہوتے ہیں ۔ وہ یہاں ایک ادبی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ’’من کی بات ‘‘ نہیں کرتا یہ کوئی اور (وزیراعظم نریندر مودی) کررہے ہیں ۔وہ ’’دل کی بات ‘‘ کرتے ہیں اور انہیں احساس ہوتا ہے کہ کبھی کبھار جذباتی باتیں مہنگی ثابت ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں بیوی کے سامنے وہ خاموش رہتے ہیں لیکن سیاست میں دوسروں کو خاموش کردیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT