Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دمتروو اور نڈال کی چوتھے راؤنڈ میں رسائی

دمتروو اور نڈال کی چوتھے راؤنڈ میں رسائی

میلبورن19- جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے آسٹریلین اوپن میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے تیسرے مرحلے کا مقابلہ بھی آسانی کے ساتھ اپنے نام کرلیا۔نڈال نے زوہمر کو راست سٹوں میں 6-1,6-3,6-1 سے شکست دی۔علاوہ ازیںتیسرے سیڈ بلغاریہ کے گریجار دمتروو نے آندرے روبلیو کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ خواتین میں چوتھی درجہ کی ایلینا سویتلانا نے بھی سب سے نوجوان ہم وطن کھلاڑی پر جیت درج کرلی۔26 سال کے دمترو نے روبلیو کو مرد سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں 4-6,4-6,6-4,3-6سے شکست دے کر چوتھے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔دمتروو نے اسی کے ساتھ یو ایس اوپن میں شکست کا بھی بدلہ برابر کر لیا۔گزشتہ سال کے سیمي فائنلسٹ نے تیسرے سیٹ میں اگرچہ کافی غلطیاں کیں لیکن پھر سنبھلتے ہوئے واپسی کی۔خواتین میں دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی نے ہم وطن یوکرائن کی ماریا کوستک کے خلاف آسانی سے 6۔2 ،6۔2 سے جیت اپنے نام کی اور سال1997 کے بعد پہلی مرتبہ گرانڈ سلام کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی 15 سالہ ماریا کا خواب توڑ دیا۔ان سے پہلے کروشیا کی مرجانا لسی بروني نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔مردوں میں دنیا کے11 ویں نمبر کے کھلاڑی پابلو کارینو بستا نے جائلز میولر کے خلاف تیسرے راؤنڈ میں 7۔6 ،4۔6 ،7۔5 ،7۔5 سے جیت درج کی۔لگزمبرگ کے میولر نے میچ میں 74 ونرس اور 40 ایس لگائے لیکن 36 ازخود غلطیاں بھی کیں جو ان کی شکست کی وجہ بن گئی۔دیگر میچوں میں ’برتھ ڈے گرل ‘کروشیا کی پیٹرا مارتچ نے سات برس بعد آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔انہوں نے تھائی کوالیفائنگ لکسکا کمکم کو 6۔3 ،3۔6 ،7۔5 سے شکست دے کر سالگرہ کا جشن منایا۔وہیں چیک کوالیفائنگ اور دنیا کی 130 ویں رینکنگ کی کھلاڑی ڈینسا ارلیتووا نے پولینڈ کی ماگدا لنیٹ کو 6۔1، 6۔4 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT