Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / دمشق :فضائی حملہ ، 32 افراد بشمول 6 بچے ہلاک

دمشق :فضائی حملہ ، 32 افراد بشمول 6 بچے ہلاک

بیروت ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ دیہات پر جو دمشق کے قریب واقع ہے، سرکاری فوج سے فضائی حملہ سے کم از کم 32 شہری بشمول 6 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایک نگرانکار گروپ کے بموجب قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ سرکاری جنگجو طیاروں میں دیہات اموریہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے قتل عام کیا۔ مشرقی غوطہ علاقہ

بیروت ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ دیہات پر جو دمشق کے قریب واقع ہے، سرکاری فوج سے فضائی حملہ سے کم از کم 32 شہری بشمول 6 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایک نگرانکار گروپ کے بموجب قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ سرکاری جنگجو طیاروں میں دیہات اموریہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے قتل عام کیا۔ مشرقی غوطہ علاقہ میں ہلاکتوں کی تعداد بشمول 6 بچے 32 ہوگئی۔ کئی لوگ شدید زخمی ہیں۔ مقامی رابطہ کمیٹی کے بموجب بنیادی سطح کے حریفوں کے نیٹ ورک کے بموجب اموریہ کے چوک پر فضائی حملہ ہوا ، جہاں لوگ نماز جمعہ کیلئے جمع تھے۔ شامی فضائیہ نے مخالفین پر 2012ء کے موسم سرما سے فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT