Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / دمشق میں دھماکے ،مہلوکین کی تعداد 150 سے متجاوز

دمشق میں دھماکے ،مہلوکین کی تعداد 150 سے متجاوز

دمشق ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )شام کے دارالحکومت دمشق میں روضۂ حضرت زینب رضی اﷲ عنہا کے قریب اور ہومس میں بم دھماکوں میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 150 سے متجاوز  ہے ۔ دوسری طرف امریکہ اور روس جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلامک اسٹیٹ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ دمشق کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد متواتر دو خودکش حملے ہوئے جس کی وجہ سے روضہ کے قریب کا علاقہ دہل گیا اور 96 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی ثناء نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 178 افراد بشمول بچے زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT