Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / دمشق پر شامی فوج کے ’کیمیائی حملے‘ کی ویڈیو جاری

دمشق پر شامی فوج کے ’کیمیائی حملے‘ کی ویڈیو جاری

بیروت ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر صدر بشار الاسد نواز شامی فوج پر شہریوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ دمشق کی جوبر کالونی میں اپوزیشن کے نمائندہ میڈیا سیل کے رضاکاروں نے زہریلی گیس کے استعمال کے بارے میں ثبوت کے طور پر ایک ایسے شامی شہری کی ویڈیو جاری کی ہے کہ جو اپنے حواس کھو بیٹھا

بیروت ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر صدر بشار الاسد نواز شامی فوج پر شہریوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ دمشق کی جوبر کالونی میں اپوزیشن کے نمائندہ میڈیا سیل کے رضاکاروں نے زہریلی گیس کے استعمال کے بارے میں ثبوت کے طور پر ایک ایسے شامی شہری کی ویڈیو جاری کی ہے کہ جو اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔ ویڈیو میں اسے زمین پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایمرجنسی کارکن اسے طبی امداد دے رہے ہیں۔

جوبر کالونی پر حالیہ ’کیمیائی حملے‘ سے ایک ہفتہ قبل شامی حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ بشار الاسد حکومت کے پاس ایسے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں دمشق کی جوبر کالونی میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتی ہیں۔ دریں اثناء شام کے مختلف علاقوں میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اللاذقیہ کے نواح میں سرکاری فوج اور اپوزیشن کے جنگجوؤں کے درمیان بلدیہ القرادحہ کے اہم مقام پر کنٹرول کے لئے لڑائی جاری ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی لندن میں قائم آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کے جنگجوؤں نے سرکاری فوج سے ایک اہم ٹاور کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT