Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / دمشق کے قریب باغیوں کی خانہ جنگی ‘سینکڑوں ہلاک

دمشق کے قریب باغیوں کی خانہ جنگی ‘سینکڑوں ہلاک

بیروت ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) باغیوں کے حریف گروہوں میں دمشق کے قریب اُن کے مستحکم گڑھ میں گذشتہ ماہ کے اوآخر میں خانہ جنگی سے 300سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں سعودی حمایت یافتہ جیش الاسلام اور فیلاق الرحمن اور جیش الپسطاط گروہوں میں جھڑپ ہوگئی جس میں 300سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ بیشتر باغی مہلوکین جیش الاسلام یا النصرۃ محاذ کے تھے ۔ رصدگاہ کے عبدالرحمن نے کہا کہ جھڑپیں مشرقی غوطہ میں فیلاق الرحمن کے مورچوں پر جیش الاسلام کے حملوں سے شروع ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT