Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دمہ کی دوا کے بہتر تقسیم کی ہدایت

دمہ کی دوا کے بہتر تقسیم کی ہدایت

چیف سکریٹری راجیو شرما کا جائزہ اجلاس، عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ مرگ کے موقع پر حیدرآباد میں مچھلی میں ملا کر دی جانے والی مرض دمہ کی دوا کی بہتر تقسیم کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج یہاں سکریٹری میں متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ایگزیبیشن گراونڈ پر 8 اور 9 جون کو دمہ کی دوا کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چیف سکریٹری نے دمہ کی دوا کی تقسیم کے دوران سی سی ٹی وی کے ساتھ سخت سیکوریٹی ، روشنی کا بہتر انتظام ، طاقتور بریکڈس ، مریضوں کے لیے عارضی شیڈس ، این جی اوز اسٹال ، دوا کے زائد کاونٹرس اور مچھلیوں کی حفاظت کے لیے واٹر ٹینکرس سے مناسب مقدار میں پانی کی سربراہی کی ہدایات دی ۔ چیف سکریٹری نے نمائش گراونڈ پر صفائی کا بہتر انتظام ، کچرے کی باقاعدہ نکاسی ، بلیچنگ پاوڈر کے چھڑکاؤ ، پینے کے پانی کی مناسب سربراہ کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ نے نمائش گراونڈ پر بلا رکاوٹ برقی سربراہی ، مختلف بس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن سے 110 خصوصی آر ٹی سی بسیں نمائش گراونڈ تک چلانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہاں مناسب طبی امداد ، ایمبولنس ، فائر انجنوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ادھر سنہا پرنسپال سکریٹری تلنگانہ ، نونے متل سکریٹری فینانس اور متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔

 

گاندھی گیان مندر سمر کیمپ کی
اختتامی تقریب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : گاندھی گیان مندر یوگا کیندر کے بموجب سالانہ سمر کیمپ برائے اسکولی طلبہ کی اختتامی تقریب اتوار 29 مئی کو صبح 9-30 بجے گاندھی گیان مندر کوٹھی پر منعقد ہوگی ۔ سال رواں تقریبا دو سو طلبہ نے اس سمر کیمپ میں یوگا ، ڈانس ، میوزک ، کراٹے ، جوڈو ، اسکیٹنگ ، ڈرائنگ ، پینٹنگ ، اسپوکن انگلش و دیگر کی تربیت حاصل کی ۔ اختتامی تقریب کے دوران طلبہ مذکورہ سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ پیش کریں گے ۔ اس موقع پر صبح 8 تا 12 بجے دن آرٹس اینڈ کرافٹس ایگزیبیشن کا اہتمام رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT