Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دمہ کے مریضوں کو آئندہ ماہ دوا کی تقسیم

دمہ کے مریضوں کو آئندہ ماہ دوا کی تقسیم

حیدرآباد16مئی (یواین آئی)دمہ کے مریضوں کو حیدرآباد میں 8اور9جون کو مچھلی میں دوا کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔اس دوا کو تقسیم کرنے والے باتھنی ہری ناتھ گوڑ نے یہ بات بتائی۔باتھنی گوڑ خاندان نے آج وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس گوڑ سے ملاقات کی۔اس موقع پر کلکٹر حیدرآبادیوگیتا رانا،کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی بھی موجود تھے ۔ وزیر سرینواس یادو نے مچھلی میں دوا کی تقسیم کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔بعد ازاں وزیرموصوف نے کہا کہ 8جون کو شہر حیدرآبا دکے نامپلی اگزبیشن گراونڈ میں مچھلی میں دوا کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی جس کے لئے انتظامات کئے جائیں گے ۔عوام کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔تمام اضلاع سے آرٹی سی کی بسوں کا انتظام کیاجائے گا۔صبح 9.30بجے سے مچھلی میں دوا کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیاجائے گا۔دو دن بعد پرانا شہر حیدرآباد میں بھی مچھلی میں دوا کی تقسیم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT