Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دنڈیگل اور بالانگر میں دو افراد کی خودکشی

دنڈیگل اور بالانگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) دنڈیگل اور بالانگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جن کی بیویاں مائیکے چلی گئیں تھے ۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں بیویاں مائیکے سے واپس نہیں آرہی تھیں جو شوہروں کی حرکت سے تنگ آچکی تھیں ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 32 سالہ مدھوکر جو پیشہ سے واٹر سرچنگ کا کام کرتا تھا ۔ دنڈیگل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص سخت نشہ کی حالت میں اس کے گھر پہونچا اور بیوی سے اس کا جھگڑا ہوگیا ۔ میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد ناراض بیوی نے مائیکے کا رخ کیا واپس آنے سے انکار کردیا اس بات سے دلبرداشتہ مدھوکر نے کل رات خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 34 سالہ شخص پرسنا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس شخص کی نشہ کی عادت سے تنگ آکر اس کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی اور بچوں کو بھی ساتھ لے گئی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ پرسنا کمار نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT