Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / دنڈیگل اور سکندرآباد میں ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

دنڈیگل اور سکندرآباد میں ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل اور سکندرآباد کے علاقہ لالہ پیٹ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ملازمت سے ناخوش 32 سالہ جگن نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جگن پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو سورارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 10 ویں جماعت کامیاب جگن بہتر ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ تاہم اس شخص کو بہتر ملازت نہیں مل رہی تھی جس سے دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹیش پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ ذہنی تناؤ کے عالم میں اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT