Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / ’دنگل‘ کی شہرت یافتہ اداکارزائرا وسیم سے بدسلوکی

’دنگل‘ کی شہرت یافتہ اداکارزائرا وسیم سے بدسلوکی

چیف منسٹر محبوبہ مفتی ‘ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ ‘ قومی کمیشن برائے خواتین اور زائرا وسیم کا ردعمل
ممبئی ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار زائرا وسیم سے مبینہ طور پر دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں ان کے ساتھی مسافر نے بدسلوکی کی جس کی وجہ سے مہاراشٹرا ریاستی کمیشن برائے خواتین نے اس شرمناک واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایئر لائنز نے بھی زائرا وسیم سے اس واقعہ کیلئے معذرت خواہی کی ہے اور کہا کہ اس کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ‘ جب کہ اس رویہ کو قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ زائرا وسیم نے کہا کہ وہ کل رات وستارا فلائٹ سے دہلی سے ممبئی جارہی تھی جب کہ اس کے ساتھی مسافر نے جو ان کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اپنا پیر ان کی نشست کے حتھے پر رکھ دیا ۔ روشنی مدھم تھی جس کی وجہ سے حالات مزید ابتر ہوگئے ۔ اس نے پانچ تا دس منٹ تک اپنا پیر حتھے پر رکھا بعد ازاں اسے میرے کندھے پر رکھنے کی کوشش کی ۔ ویڈیو فلم میں جو زائرا نے فوری ریکارڈ کرنا شروع کردیا تھا اس کے طیارہ سے اترنے تک کے تمام واقعات کی فلم موجود ہے ۔ 17سالہ اداکار طیارے سے اترنے کے بعد واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے وقت کئی بار روتی ہوئی دیکھی گئی ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب قومی کمیشن برائے خواتین نے مہاراشٹرا کے ڈی جی پی اور وستارا ایئرلائنز کے افسر برائے اخلاقیات کو میل روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس نے اخباری اطلاعات کی بنا ء پر یہ میل روانہ کیا ہے اور توقع رکھتی ہے اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی ۔ سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ انہیں اس واقعہ پر صدمہ پہنچا جس میں دنگل سے شہرت یافتہ اداکار زائرا وسیم کے ساتھ مبینہ طور پر ایک پرواز میں بدسلوکی کی گئی ۔ انہوں نے اس واقعہ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثنائجموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم سے وستارا ائرلائن کی پرواز میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے مسافر کی شناخت اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT