Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / دنیاپریشانی کا شکار‘ اوباما کا کوئی قصور نہیں : کیری

دنیاپریشانی کا شکار‘ اوباما کا کوئی قصور نہیں : کیری

واشنگٹن۔20جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج اس بات سے اتفاق کیا کہ دنیا پریشان ہے لیکن اس میں صدر بارک اوباما کا کوئی قصور نہیں۔انہوں نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ تجزیہ سے اتفاق کرتے ہیں کہ ساری دنیا اس وقت پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے اوراس کی وجہ کئی عوامل جیسے گلوبلائیزیشن ‘ بہارعرب‘ انتہا پسندانہ مذہبی رجحانات ہیںلیکن ان میں صدر اوباما کی کوئی غلطی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ دنیا بھر میں سیاسی سطح پر اپنی مہم چلارہا ہے ۔اس کے علاوہ کئی ایسے مقامات ہیں جہاں امریکی قیادت کو اہم تسلیم کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT