Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / دنیا بھرمیں200ملین افراد بے روزگار

دنیا بھرمیں200ملین افراد بے روزگار

اقوام متحدہ،10اکتوبر، (سیاست ڈاٹ کام) قوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بے روزگارو ں کی تعداد 200ملین ،پار کرچکی ہے ،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 3.4ملین زیادہ ہے ۔اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ ‘ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک2017میں متنبہ کیاہے کہ چھوٹی اور اوسط کمپنیوں میں ٹھہراؤ ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر معیشت پرپڑرہاہے ۔رپورٹ کے مطابق 2016میں عالمی بازار میں تیزی کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر رہے ہیں،خانگی سیکٹر نے 2.8ارب لوگوں کو روزگار دیا جو مجموعی روزگار کا 87فیصد حصہ ہے ۔اقوام متحدہ کے مرکز اطلاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ اس وقت کمپنیاں جدوجہد کررہی ہیں۔130سے زائد ممالک کے تازہ ترین اعداد سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی کساد بازاری سے قبل بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور اوسط کمپنیوں میں تیزی سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT