Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / دنیا بھر میں سیلفی کے دوران 27 اموات

دنیا بھر میں سیلفی کے دوران 27 اموات

نیویارک ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ برس سیلفی تصاویر لینے کے دوران 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتوں کے نصف واقعات ہندوستان میں پیش آئے۔ انسان موبائل فون کے ذریعے خود اپنی جو تصاویر اتارتا ہے ان کے لیے سیلفی کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ “سیلفی” تصاویر فیشن کے ساتھ ساتھ زیادہ خوبصورت اور دلیرانہ تصاویر لینے والوں کے درمیان مقابلے کا میدان بن گئی ہیں۔ تاہم یہ تصاویر بعض مرتبہ جان گنوا دینے کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں جیسا کہ بعض لوگوں نے تیز رفتار ریل کے آگے یا دریا کے سِرے پر یا دوران تفریح الٹ جانے والی کشتی پرسیلفی تصاویر لینے کا ارادہ کیا۔ ان ہی خطرات کے پیش نظر ہندوستانی حکام نے بڑے شہروں میں 10 سیاحتی مقامات پر “سیلفی” تصاویر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT