Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / دنیا بھر میں واٹس اپ خدمات مفت رہیں گی

دنیا بھر میں واٹس اپ خدمات مفت رہیں گی

نئی دہلی ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مقبول ترین مسیج اپلیکیشن واٹس اپ نے آج کہا ہے کہ وہ سالانہ ایک ڈالر فیس ختم کررہا ہے اور دنیا بھر میں استفادہ کنندگان کیلئے یہ خدمات بالکلیہ مفت رہے گی ۔ واٹس اپ کے دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد استفادہ کنندگان ہیں۔ واٹس آپ نے آج کہا ہے کہ وہ رقمی حصولیابی کیلئے سہ فریقی اشتہارات متعارف نہیں کرے گا ۔ واٹس اپ کے سرکاری بلاگ پر کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک بلین عوام کا دنیا بھر میں واٹس اپ پر انحصار ہے اور وہ اپنے دوست احباب و ارکان خاندان کے ساتھ باہم ربط رکھے ہوئے ہیں۔ واٹس اپ کسی طرح کی فیس وصول نہیں کرے گا ۔ اس دوران سوشل نٹورک سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ کی خدمات آج نئی دہلی میں تقریباً 10 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھی ۔ کمپنی نے کہا کہ اس کی یکسوئی کرلی گئی ہے تاہم مزید کوئی صراحت نہیں کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT