Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دنیا بھر میں چاول کا بحران ،قیمتوں میں اضافہ ہوگا

دنیا بھر میں چاول کا بحران ،قیمتوں میں اضافہ ہوگا

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : دنیا بھر میں خشک سالی کے حالات کی وجہ سے سال 2008 سے ہی چاول برآمد کرنے والے دنیا کے سرکردہ ممالک میں چاول کے ذخائر کم ہوئے ہیں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2008 کی طرح ایک بار پھر چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ہندوستان ، تھائی لینڈ ، ویت نام ، پاکستان اور امریکہ سے اندیشہ ہے کہ اس سال کے دوسرے ششماہی میں چاول کی برآمد میں 19 ملین ٹن کی کمی ہوگی ۔ سال 2013 میں 41 ملین ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا یہ چاول کی برآمد کا نقطہ عروج تھا ۔ ایشیا کے بیشتر علاقوں بشمول ہندوستان میں خشک سالی کے حالات ہیں ۔ ناکافی مانسون کی وجہ سے یہ صورتحال ہے ان حالات میں چاول کے دام بڑھ جائیں گے ۔ 2008 میں بھی ایسے حالات میں ہندوستان جیسے ممالک نے جہاں بھاری مقدار میں چاول کی پیداوار ہوتی ہے ۔ برآمدات پر تحدیدات لگائے تھے ۔ ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ پیش قیاسی کے مطابق اگر اس مرتبہ مانسون اچھا رہا تو اس کے خوشگوار نتائج آئندہ سال جنوری تک ظاہر ہوں گے ۔ اس سال دسمبر تک چاول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT