Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / دنیا بھر میں ہندوستان اول نمبر پر

دنیا بھر میں ہندوستان اول نمبر پر

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ایک بار پھر ہتھیاروں اور فوجی آلات کی درآمد میں دنیا میں سب سے آگے رہا ہے ۔ عالمی سطح پر ہتھیاروں کی جو درآمد کی جاتی ہے اس کا 15 فیصد حصہ تنہا ہندوستان خریدتا ہے ۔ ہندوستان کو جو ہتھیار درآمد کئے جاتے ہیں ان میں روس سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔ اسٹاکہوم سے کام کرنے والے ایک ادارہ نے یہ بات بتائی ہے ۔ ادارہ نے کہا ہے کہ 2005 – 09 اور 2010-14 کے درمیان ہندوستان کی ہتھیاروں کی درآمدات میں 140 فیصد کا اضآفہ ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 2010-14 میں ہندوستان کی ہتھیاروں کی درآمدات اپنے علاقائی حریفوں چین اور پاکستان سے تین گنا زیادہ رہی ہیں۔ اسٹاکہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے یہ بات بتائی ۔ 2005-09 میں صورتحال قدرے مختلف تھی جب ہندوستان کی دفاعی درآمدات چین سے 23 فیصد کم تھیں اور پاکستان سے صرف دوگنی تھیں۔ 2010-14 کے دورانیہ میں دنیا کے سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والے دس ممالک میں پانچ کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ ان میں ہندوستان سب سے سر فہرست ہے جو دنیا بھر میں درآمد ہونے والے ہتھیاروں کا 15 فیصد حصہ حاصل کرتا ہے ۔ چین پانچ فیصد کے ساتھ ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ پاکستان چار فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا تین فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور سنگاپور تین فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ ایشیا کے یہ پانچ ممالک دنیا بھر میں ہونے والے ہتھیاروں کی درآمدات کا 30 فیصد حصہ حاصل کرتے ہیں۔ ایشیا میں جو ہتھیار درآمد ہوتے ہیں ان کا 34 فیصد حصہ ہندوستان کو آتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT