Monday , January 22 2018
Home / دنیا / دنیا بھر میں یوم آزادی ہند کا جشن

دنیا بھر میں یوم آزادی ہند کا جشن

بیجنگ/قاہرہ ۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں نے حب الوطنی کے زبردست جوش و جذبہ کے ساتھ آج اپنے ملک ہندوستان کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن منایا ‘ جس کے ایک حصہ کے طور پر دنیا کے کئی شہروں میں ہندوستانی قوم ترنگا لہرایا گیا اور تہذیبی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ چین میں ہندوستانی سفارتخا

بیجنگ/قاہرہ ۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں نے حب الوطنی کے زبردست جوش و جذبہ کے ساتھ آج اپنے ملک ہندوستان کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن منایا ‘ جس کے ایک حصہ کے طور پر دنیا کے کئی شہروں میں ہندوستانی قوم ترنگا لہرایا گیا اور تہذیبی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ چین میں ہندوستانی سفارتخانہ میں جشن آزادی ہند کی بہت بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی مرتبہ ہندوستانی فوج ‘ بحریہ اور فضائیہ کے اتاشیوں نے پوری سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا جس سے ایشیاء کی ان دو بڑی طاقتوں ہندوستان اور چین کے مابین تعلقات میں ہونے والی بہتری کا اظہار ہوتا ہے ۔ ہندوستانی سفیر متعینہ بیجنگ اشوک کانتا نے سفارتخانہ کے احاطہ میں ہندوستانی قومی ترنگا لہرایا ۔ ہندوستانی بحریہ کے کپتان سشانت دام اور فضائیہ کے گروپ کپتان آشیش سریواستو بھی قومی پرچم کو سلامی دینے کیلئے دفاعی اتاشر کرنل اقبال سامیال کے ساتھ شامل ہوگئے ۔

یہ پہلا موقع تھا کہ چین میں ہندوستانی سفارتخانہ میں ہندوستانی سفارتخانہ میں ہندوستانی فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے اتاشیوں نے حصہ لیا ۔ قبل ازیں صرف دفاعی اتاشی ہی ایسی تقاریب میں حصہ لیا کرتے تھے ۔ چین کے جنوبی شہر گورنگ ژہو اور دیگر کئی شہروں میں بھی جشن آزادی ہند تقاریب منعقد ہوئیں جن میں وہاں منعقد سینکڑوں غیر مقیم ہندوستانیوں نے حصہ لیا ۔ سفارتخانہ کے علاوہ قونصل خانوں میں صدارتی خظاب پڑھ کر سنایا گیا ۔ سنگاپور میں آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران بارش کے باوجود 600 سے زائد ہندوستانی اپنے ملک کا جشن آزادی منانے کیلئے ہائی کمشنر وجئے ٹھاکر سنگھ کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ جہاں قومی ترنگا لہرانے کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور حب الوطنی پر مبنی گیت بجائے گئے ۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہندوستانی سفیر نودیپ سوری نے فارتخانہ کے احاطہ میں قومی ترنگا لہرایا ۔ اس موقع پر سینکڑوں ہندوستانیوں کے علاوہ ہند دوست مصری میزبانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT