Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / دنیا نے ہندوستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا، راجناتھ کا تاثر

دنیا نے ہندوستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا، راجناتھ کا تاثر

لکھنو ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ دنیا نے یہ سمجھنا شروع کردیا ہے کہ ہندوستان اب کمزور قوم نہیں رہا اور یہ کہ اس کا تعلق دنیا کے طاقتور ممالک کے کلب سے ہوچکا ہے ۔ یہاں ایک اخبار کے زیراہتمام ایونٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اب ملک میں زیادہ جگہوں پر حکومت کی ستائش ہوتی ہے اور تنقیدیں کم ہوتی ہیں۔ ہم نے جو کچھ تخیل پیش کیا اُسے حقیقت کا روپ بھی دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT