Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / دنیا پہلے ہی خوفزدہ، امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائے گا: پوپ فرانسیس

دنیا پہلے ہی خوفزدہ، امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائے گا: پوپ فرانسیس

روم ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہیکہ دنیا پہلے ہی تنازعات اور خوف سے پُر ہے اور امریکہ کی طرف سے ایک اور متنازعہ فیصلہ سے مزید کشیدگی بڑھے گی۔ تاہم امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسیس نے اپنے ردعمل میں کہاکہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کریں۔ واضح رہیکہ پوپ فرانسیس کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا ہیں جنہوں نے مسلم دنیا کے تعلقات میں بہتری لانے کیلئے کافی کوشش کیں۔

TOPPOPULARRECENT