Saturday , November 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / دنیا کا سب سے خاموش پرندہ

دنیا کا سب سے خاموش پرندہ

پیارے بچو! ہوڈڈ مرگینسر ایک بطخ کی قسم کا پرندہ ہے لیکن یہ بطخ سے بالکل مختلف ہے۔ یہ امریکہ کے دریاؤں میں پایا جاتا ہے اور درخت کے سوراخوں میں انڈے دیتا ہے۔ ماہرین نے اس پرندے پر بہت تحقیق کی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے آج تک اس پرندے کی آواز نہیں سنی، مادہ ساری زندگی ہی خاموش رہتی ہے جبکہ نر انڈوں کی حفاظت کیلئے باکل ہلکی ہلکی آوازیں نکالتا ہے اور وہ بھی’’ قیں قیں‘‘ نہیں بلکہ ہلکے ہلکے ’’میاؤں میاؤں‘‘  بلی کی طرح اور وہ بھی انڈے دینے کے موسم میں، تمام بطخ کی چونچ چوڑی ہوتی ہے لیکن اس بطخ کی چونچ بالکل نوکیلی ہوتی ہے اور تمام بطخ کا سر گول ہوتا ہے جبکہ اس کا سر بالکل چپٹا سا ہوتا ہے کیوں ہے نا عجیب پرندہ۔

TOPPOPULARRECENT