Saturday , February 24 2018
Home / Top Stories / دنیا کی دو سب سے بڑی افواج تیار کرنے مودی اور ٹرمپ کا عہد

دنیا کی دو سب سے بڑی افواج تیار کرنے مودی اور ٹرمپ کا عہد

Manila: Prime Minister Narendra Modi meeting the President of United States of America (USA), Donald Trump in Manila, Philippines on Monday. PTI Photo / PIB (PTI11_13_2017_000085B)

ہند اور بحرالکاہل علاقہ کو آزاد اور کھلا رکھنے ہند اور امریکہ کی مساعی، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن ؍ منیلا 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز نے آج کہاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی نے عہد کیا ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور عظیم ترین افواج ہونا چاہئے۔ ان دونوں قائدین نے ہند ۔ بحرالکاہل علاقہ کو آزٓد اور کھلا علاقہ بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم اور باہمی حکمت عملی میں رفاقت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز منیلا میں جاری آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر اہم ملاقات کی تھی۔ بعدازاں وائیٹ ہاؤز نے اپنے بیان میں کہاکہ دونوں قائدین نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان حکمت عملی کی جامع رفاقت اور ہند ۔ بحرالکاہل علاقہ کو کھلا اور آزاد بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وائیٹ ہاؤز کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’اُنھوں (دونوں قائدین) نے بڑے دفاعی ساجھیداروں کی حیثیت سے اپنے تعاون میں اضافہ کا عہد کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ دنیا کی دو عظیم جمہوریتوں کو دنیا کی عظیم ترین افواج کا حامل بھی ہونا چاہئے۔ صدر ٹرمپ نے ستائش کی کہ حالیہ مہینوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے امریکی تیل کی خریدی 10 ملین (ایک کروڑ) بیرل تک پہونچ گئی اور اس اعتماد کا اظہار کیاکہ توانائی کے شعبہ میں وسیع تر تعاون دونوں ملکوں کے لئے جغرافیائی و سیاسی اور اقتصادی تبدیلی کا نقیب ہوگا۔ امریکی خام تیل کی پہلی کھیپ اکٹوبر میں ہندوستان پہونچی تھی اور ہندوستانی تیل کمپنیوں نے آئندہ ایک سال کے دوران امریکہ سے دو ارب ڈالر مالیتی خام تیل خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ وہ (حیدرآباد میں منعقد شدنی) نئے صنعتکاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے امریکی وفد کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ دنیا بھر کے اُبھرتے ہوئے نئے صنعتکاروں کی چوٹی کانفرنس کا مشترکہ اہتمام کررہے ہیں جس میںش رکت کرنے والے امریکی وفد کی قیادت ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانیکا کررہی ہیں جو اپنے ان (صدر امریکہ) کی سینئر مشیر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT