Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / دنیا کی سب سے بھاری بھر کم مصری خاتون کا انتقال

دنیا کی سب سے بھاری بھر کم مصری خاتون کا انتقال

ابو ظہبی،25 ستمبر (یو این آئی) دنیا کی سب سے وزنی خاتون کی حیثیت سے مشہور مصر کی ایمان احمد بن عبد العاطی کا آج یہاں انتقال ہو گیا ۔ابو ظہبی کے برجیل ہاسپٹل کے ڈاکٹرون کے مطابق ایمان کی موت آج سویرے 4 بجکر 35 منٹ پر ہوئی۔ ایمان کی موت کے بعدہاسپٹل کی جانب سے صبح 10 بج کر 36 منٹ پر جاری ہونے والی بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ اسی مہینہ 9 ستمبر کو انہوں نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ وزن میں زیادتی کے نتیجے میں ہونے والے امراض، عارضہ قلب اور گردوں کی خرابی قرار دیا ہے ۔جون میں ان کا وزن کم کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔ جاریہ سال فروری میں خاتون کو مصر سے کارگو طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا اور وہ ممبئی کے سیفی اسپتال میں زیر علاج رہی تھیں۔

 

TOPPOPULARRECENT