Monday , July 23 2018
Home / دنیا / دنیا کی پہلی حجاب پوش باربی گڑیا مارکیٹ میں متعارف

دنیا کی پہلی حجاب پوش باربی گڑیا مارکیٹ میں متعارف

واشنگٹن، 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی کے اعزاز میں ایک گڑیا متعارف کروائی گئی ہے جو کہ معروف گڑیا باربی کی سیریز میں پہلی حجاب پوش گڑیا ہے ۔ یہ گڑیا امریکی فنسر ابتہاج محمد کی شکل کی بنائی گئی ہے جنھوں نے گذشتہ سال ریو میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنھوں نے حجاب پہنچ کر کھیلوں میں شرکت کی۔ ابتہاج محمد کا کہنا ہے کہ گڑیا کا جاری ہونا ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے ۔ یاد رہے کہ ماضی میں باربی کمپنی پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ پتلی اور جنسی طور پر پُرکشش بناتے ہیں۔ باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT