Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / دنیا کی ہر زبان سمجھنے والے فون کا ہندوستانی موجد ٹائم میگزین کی فہرست میں

دنیا کی ہر زبان سمجھنے والے فون کا ہندوستانی موجد ٹائم میگزین کی فہرست میں

نیویارک ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ ہندوستانی تاجر کو ٹائم میگزین نے اپنی 2016ء کی 10 افراد کی اس فہرست میں شامل کیا ہے جنہوں نے دنیا کو عصری انداز سے بدل دینے میںاہم رول ادا کیا اور وہ بھی ایک ایسے فون کی تیاری میں جو آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی ایک ایسے وقت کروائے گا جب آپ کو اس کی ہنگامی طور پر ضرورت ہو۔ اس کی خوبی یہ ہوگی کہ آپ اپنی مادری زبان میں تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ امیش سچدیو کا نام بھی 2016ء کی اس فہرست میں شامل ہے جہاں 10 افراد کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس نے ایک ایسے فون کی تیاری مکمل کرلی ہے جو دنیا کی ہر زبان کو سمجھ سکتا ہے۔ سچدیو نے اپنے کالج کے دوست روی سارنگی کے تعاون سے یونیفور سافٹ ویر سسٹم ایجاد کیا جو صارفین کو سب سے زیادہ آئن لائن بینکنگ میں معاون ثابت ہوگا اس کی خوبی یہ ہیکہ صارفین اپنی مادری زبان کا استعمال کرتے ہوئے خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT